61

شہباز شریف کی کرپشن کے مزید ثبوت مل گئے

جعلی اکائونٹس میں بیرون ممالک سے ٹی ٹی کے ذریعے رقوم درآمد کیں .آصف زرداری کی طرح ایسے افراد کے اکائونٹس استعمال کیے جنھیں اپنے اکائونٹس کا علم تک نہ تھا،نہ وہ کبھی بیرون ممالک گئے نہ انکے پاس پاسپورٹ تھے ،ان میں منظور احمد پاپڑ والا ،ساکن پنڈدادنخاں،محبوب احمد پھیری والا سکنہ لاہور ،قدیر احمد کڑحائی والا سکنہ لاہور شامل جعلی ٹی ٹی کے ذریعے رقوم درآمد کا مقصد بلیک منی کو وائٹ کرنا اور اپنے ڈیری، شوگر ملز اور دیگر کاروبا میں انویسٹ کرنا تھا ، کرپشن منی ملک سے باہر لیجانے کے لئے بھی ایسے اکائونٹس استعمال کئے جاتے جو زیادہ تر ذاتی ملازمیں کے نام ہوتے یہ دھندہےشہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی نگرانی میں کئے جاتے اور رقوم شہباز ،حمزہ اور انکی بیویوں کے اکائونٹس میں منتقل کروائی جاتیں .کرپشن منی کو کئی مراحل سے گذارا جاتا تاکہ اگر کبھی انکوائری کا عمل شروع ہو تو اسے الجھایا جا سکے . سلیمان شہبازنے اپنے کالج کے دوستوں کو بھی اس دھندے میں شامل کیا اور انہیں جعلی کپنیوں کا سی ای اوتعینات کرکے انکے اکائونٹس استعمال کئے

اپنا تبصرہ بھیجیں